28 March 2017 - 23:10
News ID: 427152
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان کے زیر سرپرستی؛
زہرا اکیڈمی پاکستان کے تعاون سے بھکر میں اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان و حجت الاسلام میثمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں زہرا اکیڈمی پاکستان کے تعاون سے بھکر میں اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس میں 48جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے ان جوڑوں میں شیعہ و اہلسنت مکاتب شامل تھے بھکر میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے انتظامات شیعہ علماء کونسل ضلع بھکر نے کئے یہ تقریب زہرا اکیڈمی پاکستان کے تعوان سے منعقد ہوئی جس کی سرپرستی قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کی ۔

اس تقریب میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی تقریب میں سیاسی  و مذہبی قائدین نے بھی شریک تھے  اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر سید سکندر رضا نقوی ،نایب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان حجت الاسلام رمضان توقیر، چیرمین امام خمینی ٹرسٹ حجت الاسلام افتخار نقوی، عالی جناب رمضان نعیمی سمیت اہلسنت علماء کرام نے بھی شرکت کی ۔

اس تقریب سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رپنما و چیئرمین زہرا اکیڈمی پاکستان ڈاکٹر حجت الاسلام شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئےکہا : قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سرپرستی میں اس عظیم فریضے کی انجام دہی مکمل ہوئی اجتماعی شادیوں کے علاوہ بھی مک بھر میں مختلف عوام فلاحی منصوبوں پرکام جاری ہے اور بیشتر منصوبوں کا افتتاح ہوچکا ہے ۔

تقریب سے مختلف شخصیات نے خطاب کیا اور حجت الاسلام شبیر حسن میثمی کی خدمات کو سراہا گیا ۔ بھکر کے مقامی عمائدین نے بھی حجت الاسلام شبیر حسن میثمی کی بھکر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

تقریب سے صدارتی خطاب قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کیا اور حجت الاسلام شبیر حسن میثمی کی خدمات کو سراہا قائد ملت جعفریہ پاکستان نے نکاح کی فضیلت اور مخلتف اہم نکات پر روشنی ڈالی ۔زہرا اکیڈمی پاکستان کے تعاون سےاس تقریب میں جوڑوں میں جہیز کی بھی تقسیم کی گئی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬