30 March 2017 - 17:06
News ID: 427192
فونت
افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران ۴ طالبان کمانڈروں سمیت ۹۳ وہابی دہشت گرد ہلاک اور ۷۹ زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں میں وہابی دہشت گرد ہلاک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں  سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران 4 طالبان کمانڈروں سمیت 93 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 79 زخمی ہوگئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس کاروائی میں دہشت گردوں کے 8 موٹر سائیکل اور 5 ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند میں فضائی کارروائی میں 4 طالبان کمانڈروں سمیت45 طالبان دہشت گرد  ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

ادھر وزرات دفاع کے حکام کے مطابق کارروائی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لشکر گاہ شہر میں کی گئی ۔صوبہ فراہ کے ضلع بالا بولک میں افغان سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 45 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئےہیں۔

فوجی کمانڈر عبدالجلال جلال کا کہنا ہے کہ ضلع بالا بولک میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کیاگیا تھا۔

اس دوران 2 افغان فوجی بھی ہلاک اور7 دیگر زخمی ہوگئے جبکہ افغان اسپیشل فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے خلاف ایک آپریشن کے دوران 3 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن ضلع کھیوا میں کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬