30 March 2017 - 18:09
News ID: 427197
فونت
اردن میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کےاختتامی بیان میں شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی گئی ہے۔
عرب لیگ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کےاختتامی بیان میں شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی گئی ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب اور قطرکی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کو شام میں دہشت گردوں کی حمایت ترک کردینی چاہیے قطری بادشاہ کی تقریر کے وقت مصری صدر نے عرب لیگ کا اجلاس ترک کردیا۔

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا کہ شام کے بحران کا فوجی حل نہیں ۔ اس نے مغربی ممالک پر زوردیا کہ وہ اپنے سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس میں منتقل نہ کریں۔

اردن کے علاقہ بحرالمیت میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں مراکش، الجرائر،عمان اور امارات کے رہنماؤں نے شرکت نہیں کی  جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عرب لیک میں اندرونی اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں اور عرب لیگ کی عملی حیثیت بالکل ختم ہوگئی ہے ۔

بعض عرب ذرائع ابلاغ عرب لیگ کو امریکی ، سعودی اور اسرائیلی لیگ قراردے رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬