رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی موجودگی میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا، ماہ مبارک رجب کی مبارک تاریخوں کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس ماہ کو ماہ مبارک رمضان کا مقدمہ جانا اور اس ماہ کے اعمال کے نہایت موثر جانے نیز طلاب کو نصیحت کی کہ اپنی تربیت میں اس ماہ سے بخوبی استفادہ کریں ۔
اس مرجع تقلید عالم اسلام کے موجودہ مسائل و حالات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: افسوس دشمن تفرقہ و اختلافات کی بنیادوں نیز خود ساختہ فرقوں اور گروہوں کی آڑ میں مسلمانوں کو کاری ضرب لگانے کے درپہ ہے لہذا طلاب ، علمائے کرام اور مسلمان دانشمندوں کا وظیفہ ہے کہ اتحاد و ھمدلی کے ذریعہ دشمن کی جانب سے بیان کردہ شبھات کا جواب دیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے مزید کہا: شیعہ و سنی دونوں ہی کی ذمہ داری ہے کہ اس شدت پسند گروہ تکفیری کے حقیقی چہرے سے دنیا کو روشناس کرائیں اور ان سے اظھار برائت کریں نیز آگاہ رہیں کہ ان مشکلات و مسائل کا ذمہ دار عالمی سامراجیت امریکا ہے ۔
اس مرجع تقلید نے بیان کیا: ہمیں مسلمانوں کے درجہ اول کے دشمن امریکا سے ھرگز غافل نہیں ہونا چاہئے ، کہ انہوں نے تکفیریوں اور علاقہ کی بعض حکومتوں کے وسیلے سے یمن ، شام ، بحرین اور عراق نیز علاقے کے دیگر ممالک میں جنگ و خونریزی کی آگ شعلہ ور کر رکھا ہے تاکہ غاصب صھیونیت اسرائیل کے لئے امن و امان کی فضا فراھم کرسکیں اور وہ علاقے کے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی برقرار رکھے ۔
حوزہ علمیہ قم کے مشھور استاد نے امریکا سے لو لگانا حماقت و نادانی بتایا اور کہا : اسلامی اتحاد اور دشمن کی شناخت مسلمانوں کی پہلی ذمہ داری ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۹