‫‫کیٹیگری‬ :
03 April 2017 - 23:11
News ID: 427281
فونت
شھید آرگنائزیشن کے زیر اھتمام حرم مطهر امام حسین (ع) کربلائے معلی میں شھداء اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
 شھداء اجلاس کربلائے معلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شھید آرگنائزیشن نے آیت الله سید محمد باقر صدر، سید محمد باقر حکیم اور دیگر عراقی شھیدوں کی برسی کے موقع پر « ہمارے شھداء ہماری زندگی » کے عنوان سے حرم مطهر امام حسین (ع) کربلائے معلی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔

شھید آرگنائزیشن کے صدر ناجحة عبد الامير عبد الكريم الشمری نے اپنی تقریر میں کہا: شھدائے عراق نے اپنی حیات کی سب سے گراں بہا چیز کو اپنے وطن اور اس ملک کے مقدسات کی حفاظت و بقا میں صرف کردیا ۔

انہوں نے مزید کہا: شھیدوں نے اپنی حیات کا نذرانہ پیش کر کے سابق ڈیکٹیٹر اور قومی مجرم کا تختہ حکومت پلٹ دیا نیز ملک کو امنیت و ثبات کا تحفہ دیا ۔

شھید آرگنائزیشن عراق کے صدر نے مزید کہا: شھید آرگنائزیشن حکومت ، انسانی حقوق آرگنائزیشنز اور حرم امام حسین(ع) سے امداد دریافت کر کے شھید گھرانوں کی امداد کرتا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۸۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬