رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے بغداد میں انرجی سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو برسوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے کا موقع نہیں مل رہا ہے-
عراقی وزیر اعظم نے انرجی سے متعلق دو روزہ کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہ جس میں اوپیک کے سیکریٹری جنرل محمد بارکیندو بھی موجود تھے، عراق میں دفتری بدعنوانیوں اور بیوروکریسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مالی اور دفتری بدعنوانیوں کا نقصان دہشت گردی سے کم نہیں ہے-
انہوں نے اوپیک میں عراق کے کردار کو اہم اور بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ عراق، سرمایہ کاری سے متعلق اپنے سبھی پروگراموں پر عمل درآمد کا پابند ہے-
عراقی وزیر اعظم نے تیل اور گیس کے ذخائر کو عراق کی قومی دولت بتایا اور کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جنگ اور مالی بحران اور اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے بہت ساری دولت و ثروت کا استعمال ہوا ہے- عراقی وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے دو ہزار تیرہ کے مقابلے میں عراق کی تیل کی آمدنی تیس فیصد کم ہو گئی ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰