‫‫کیٹیگری‬ :
03 April 2017 - 23:38
News ID: 427282
فونت
آیت الله عفیف نابلسی:
صیدائے لبنان کے امام جمعہ نے واضح طور سے کہا کہ آل خلیفہ نے ملت بحرین کو ایک وسیع جیل میں قید کر رکھا ہے ۔
آیت الله شیخ عفیف نابلسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیدائے لبنان کے امام جمعہ آیت الله عفیف نابلسی نے اپنے پیغام میں بحرین کے شیعہ رھنما حجت الاسلام شیخ عبد الله الدقاق کی حکومت آل خلیفہ کی جانب سے شھریت منسوخ کئے جانے کو آل خلیفہ کے ماتھے پر بد نما داغ جانا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حجت الاسلام شیخ عبد الله الدقاق کی شھریت منسوخ کیا جانا حکومت آل خلیفہ کے ماتھے پر بد نما داغ ہے تاکید کی : حکومت آل خلیفہ آج بھی ظلم و زیادتی کے راستے پر گامزن ہے ، وہ اس طرح حکومت و اقتدار میں باقی رہنا چاہتے ہیں ۔

لبنان کے اس عالم دین نے مزید کہا: علماء ، آزادی کے لیڈرس اور کرامتوں کے محافظین کی شھریت کا منسوخ کیا جانا ، حکومت آل خلیفہ کا بدترین طریقہ عمل ہے ، آل خلیفہ ایسے حالات میں ملت بحرین کے حقوق کی حفاظت کی دعویدار ہے جب خود اس نے بحرین کو ایک وسیع جیل میں بدل دیا ہے ۔

آیت الله نابلسی نے حجت الاسلام شیخ عبد الله الدقاق کی خدمات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حجت الاسلام شیخ عبد الله الدقاق جیسی شخصیت پر ہمیں فخر کرنا چاہئے نہ کہ انہیں شھر بدر کیا جائے اور ان کی شھریت منسوخ کی جائے ۔

صیدائے لبنان کے امام جمعہ نے مزید کہا: بحرین کی مجاھد اور جاں بکف ملت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ حق و آزادی کی راہ میں ثابت قدم رہیں ، علماء کی حمایت کریں کہ حَسِین مستقبل ان کے انتظار میں ہے ۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کورٹ نے ایران میں موجود بحرین کے شیعہ رہنما حجت الاسلام شیخ عبد الله الدقاق اور قم ایران میں موجود بحرینیوں کے دینی درس گاہ کے مدیر کی شھریت منسوخ کردی گئی ہے ، نیز انہیں 10 سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے ۔/ ۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۴۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬