03 April 2017 - 11:53
News ID: 427274
فونت
فلسطینی گروہوں نے محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ ایسے عالم میں ساز باز کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے باز رہے جب فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعیمر کا کام بھی جاری ہے۔
فلسطینی ریاست


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی بستیوں کی تعمیر کو فلسطینی شہریوں کو جبری طور پر ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا ہے-

حماس نے کہا کہ صیہونی حکومت ان بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے جن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی گئی ہے- حماس کے ایک رہنما حازم قاسم نے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ صیہونی غاصب بدستور فلسطینی قوم کے حقوق پامال کر رہے ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں فلسطینیوں کے حقوق تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہیں-

فلسطین پیپلز پارٹی کے سیاسی دفتر کے رکن ولید العوض نے بھی کہا ہے کہ سبھی شواہد و قرائن سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ غاصب صیہونی حکام امریکا کی ایما پر جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اور وہ عرب دنیا کی دردناک صورتحال نیز خود فلسطیینوں میں پائے جانے والے اختلافات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں-

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ نے گذشتہ جمعرات کو غرب اردن میں ایک اور صیہونی بستی کی تعمیر کی منظوری دی ہے جس پر فلسطینیوں اور عالمی برادری نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬