03 April 2017 - 23:58
News ID: 427284
فونت
حزب الله عراق نے شمالی موصل میں موجود امریکن فوجیوں کو موصل کی آزادی کے بعد ملک میں رہنے کی بہ نسبت متنبہ کیا ۔
حزب الله عراق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله عراق کی فوجی ٹکڑی استقامت بریگیڈ کے ترجمان جعفر الحسینی نے کہا: امریکا عراق میں مزید رہنے کے لئے بہانے تلاش کر رہا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہمارے مجاھدین بار دیگر عراق کو مقبوضہ بننے سے روکنے کے لئے مکمل طور سے آمادہ ہیں ۔

الحسینی نے بیان کیا کہ کسی بھی بہانے امریکن فوج کی عراق میں موجودگی ، قبضہ کا مصداق ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: امرکن فوجیوں پر ہماری خاص نگاہ ہے اور ہم موصل کی جنگ کے خاتمے کے منتظر ہیں ۔

استقامت بریگیڈ کے ترجمان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکا کی جانب سے عراق میں عالمی اتحاد کی تشکیل کا مقصد دھشت گرد داعش کی حمایت اور ان کی حفاظت ہے تاکہ وہ اس طرح موصل کی جنگ کو پیروزی سے ہمکنار ہونے کے بعد بھی عراق میں رہ سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا: عراق کے لئے امریکا کی چالبازیوں کی کوئی حد نہیں ہے ، مگر امریکن جان لیں کہ اگر انہوں نے موصل کی جنگ کے خاتمے کے بعد بھی عراق کو نہ چھوڑا تو استقامت کے اسلحے کا رخ ان کی جانب ہوگا ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬