05 April 2017 - 13:41
News ID: 427314
فونت
ایران اور لٹویا کے نائب وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔
مجيد تخت روانچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے یورپی اور امریکی امور، مجيد تخت روانچی نے تہران ميں لٹویا كے نائب وزير خارجہ آندری پيلدگوويچ سے گفتگو كرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ سے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے سازگار فضا قائم ہوئی ہے.

انہوں نے لٹويا كے ساتھ سياسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر ایران کی آمادگی كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوريہ ايران لٹویا سے كثيرالجہتی تعاون  کے فروغ كی حمايت كرتا ہے.

ہونے والی ملاقات میں لٹويا كے نائب وزير خارجہ نے خطے ميں ايران كی اہميت كا ذکركرتے ہوئے كہا كہ ہم ايران كے ساتھ نقل و حمل، توانائی، ٹيكنالوجی، معلومات، زراعت، غذائی صنعت، جنگلات، سياحت اور تعليم كے شعبوں ميں تعاون كی توسيع كے خواہاں ہیں.

انہوں نے گزشتہ تين سالوں كے دوران دونوں ملكوں كے بڑھتے ہوئے تعلقات پراطمينان كا اظہارکیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬