05 April 2017 - 14:11
News ID: 427316
فونت
آیت الله حکیم سید محمد سعید نمائندے نے بحیرہ روم کے گرجا گھروں کی تنظیم کے اراکین سے ملاقات میں کہا: مراجع کرام مظلوموں کے حامی اور دلوں کا سکون ہیں ۔
حجت الاسلام سید ریاض حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم کے بیٹے اور نمائندے حجت الاسلام سید ریاض حکیم نے بحیرہ روم کے گرجا گھروں کی تنظیم کے اراکین سے ملاقات میں کہا: مراجع کرام قومی مصلحتوں کو نگاہ میں رکھتے ہوئے لوگوں کو ھرقسم کی شدت پسندی سے پرھیز اور صلح آمیز زندگی بسر کرنے کی تاکید کرتے ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی کہ مراجع کرام مظلوموں کے حامی اور دلوں کا سکون ہیں ۔

حجت الاسلام ریاض حکیم نے بیان کیا: دھشت گرد گروہ پاکستان جیسے خاص اسکولوں میں تربیت پاکرعلاقہ اور دنیا کے مختلف گوشے میں بھیجے گئے ہیں ۔

انہوں ںے عوامی فورس کی تشکیل کے اسباب کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جب عراقی فوج دھشت گرد گروہ سے مقابلہ کرنے میں ناکامی سے روبرو ہوئی تو ملت عراق کا فوج سے اعتماد اٹھ گیا ، پھر مراجع تقلید نے عراق کی تمام قوموں اور قبائل کو اپنے دفاع کے لئے عوامی فورس تشکیل دینے کی دعوت دی ، ملت عراق نے بھی مراجعیت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خود کو اس فورس کا حصہ بنایا اور دھشت گردی کے مقابل سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوگئے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰ / ک۲۵۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬