05 April 2017 - 21:32
News ID: 427324
فونت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ تہران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے چاہے اس کا استعمال کسی نے بھی کیا ہو اور اس میں مرنے والوں کا تعلق کسی سے بھی ہو۔

منگل کے روز شام کے شہر ادلب کے علاقے خان شیخون میں ہونے والے کیمیائی حملے میں سو افراد ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

شامی فوج نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے دہشت گردوں کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ادلب میں کیمیائی حملے کے بعد کیے جانے والے بے بنیاد پروپیکنڈے کو، اس قسم کے سانحات کی روک تھام کی راہ میں اہم رکاوٹ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ اس سے پہلے بھی شام میں کیمیائی مواد منتقل اور کیمیائی بموں کا استعمال کرتے رہے ہیں اور اس معاملے سے بے توجہی، شام کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے میں اہم ترین رکاوٹ ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬