داعش کا ترجمان:
دھشت گرد گروہ داعش کے ترجمان نے امریکا کے صدر جمھوریہ کو احمق کہتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد عراق و شام سے اپنی فوج ہٹا لے جائے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دھشت گرد گروہ داعش کے ترجمان ابوالحسن المهاجر نے اپنے بیانیہ میں امریکا کے صدر جمھوریہ ڈونالڈ ٹرمپ کو احمق کہتے ہوئے عراق و شام سے جلد از جلد امریکی فوج ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔
المهاجر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا عراق اور شام کے دلدل میں پھنس گیا ہے کہا: امریکا تاریخ سے عبرت حاصل کرتے ہوئے عقب نشینی کرے یا جنگ کی ہار کا بدترین مزہ چکھے ۔
داعش کے ترجمان نے اپنے حامیوں سے درخواست کی کہ دشمنوں کے حملے کا مقابلہ کریں اور جہاں بھی دشمن ہماری کمین میں ہے اس پر حملہ ور ہوں ۔
المهاجر نے وعدہ کیا کہ داعش کے فوجی بغداد، دمشق، بیت المقدس، تهران ، قم، عمان اور جزیرہ نما سعودیہ کو فتح کر کے دم لیں گے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۸۶
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے