ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ خلا، فضائیہ، بحریہ، زمینی، الیکٹرانیک اور دفاعی ڈپلومیسی کے شعبوں میں ایران نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے بدھ کو ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ایک مشترکہ اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کی وزارت دفاع، صنعتی و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بڑے اور بااثر مرکز میں تبدیل ہو گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی وزارت دفاع، دفاعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کےعلاوہ قومی ترقی سے متعلق خدمات منجملہ فولاد، تیل، پیٹروکیمیکل، مواصلات اور نقل و حمل کے شعبوں میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
جنرل حسین دہقان نے ایران کے دفاعی اقتدار کی تقویت میں ایران کی پارلیمنٹ کے کردار کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ وزارت دفاع کے تعاون سے حکومت اور پارلیمنٹ، ملک کی دفاعی طاقت کو اور زیادہ مضبوط و مستحکم بنا سکتی ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے