05 April 2017 - 21:36
News ID: 427325
فونت
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی:
ایس یو سی سندھ کے صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اگر پاکستان بھر میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں اور اُنکے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جاتا، تو آج لاہور میں دہشگردی کا دلخراش واقعہ پیش نہیں آتا۔
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے لاہور میں مردم شماری کی ٹیم پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے اور اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حجت الاسلام تقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز اور قوم کے حوصلوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا، دہشتگردوں کا یہ حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے، دہشتگردوں نے یہ حملہ کرکے ریاست پاکستان کو ایک بار پھر چیلنج کیا ہے، چند مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان میں اپنے منظم ہونے کا احساس دلا رہے ہیں، حکومت کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اس ملک کیلئے ناسور بن چُکی ہے اور اس کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم کو منظم ہونا ہوگا۔

حجت الاسلام تقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کا نہ کوئی دین ہے اور نہ مذہب، بلکہ یہ ایجنٹ ہیں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی چاہیئے کہ آپس کے اختلافات ختم کرکے دہشتگردی کیخلاف ایک پیج پر آجائیں، ورنہ یہ ناسور ہمارے ملک کو دیمک کی طرح تباہ و بر باد کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس سے قبل پاکستان بھر میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جاتا، تو آج لاہور میں دہشگردی کا یہ دلخراش واقعہ پیش نہیں آتا اور معصوم لوگوں کی جانیں ضائع نہیں ہوتی۔

ایس یو سی کے صوبائی صدر  نے کہا کہ ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزائیں دیں اور تمام حقائق سے عوام کو آگاہ کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬