‫‫کیٹیگری‬ :
05 April 2017 - 21:30
News ID: 427323
فونت
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے مسجد مقدس جمکران کے نمازیوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ماہ «رجب» کو ماه استغفار جانا اور کہا: ہمارے ھر دکھ درد کی وجہ گناہ و معصیت الھی ہے اور اس کا بہترین درمان استغفار ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد نے مسجد مقدس جمکران میں موجود نمازیوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے «نیّت» کی اهمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اعمال میں نیت کی خاص اھمیت ہے ، حتی اگر انسان عمل خیر انجام دینے کا ارادہ کرے ولو اسے انجام نہ دے پائے تو بھی اس کا ثواب اسے ملے گا اور بعض روایتوں میں مرقوم ہے کہ نیت خود عمل خیر سے بالاتر ہے ۔

انہوں نے بیان کیا: نیت ، ایک عالمی اور بین الاقوامی کمپنی کے مانند ہے ، لہذا دنیا میں جہاں بھی فتنہ و فساد برپا ہے اور ظلم و زیادتی ہو رہی ہے اس سے اظھار برائت ضروری ہے ، خداوند متعال ھرگز اعمال کے ظاھر کو نہیں دیکھتا بلکہ انسان کی نیت پر نگاہ رکھتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے مزید کہا: قرآن کریم میں آیا ہے کہ لعنت ہو ان لوگوں پر جو دکھاوے کے لئے نماز پڑھتے ہیں ۔ کبھی دو انسان ایک دوسرے کے برابر میں کھڑے ہوکر نماز پڑھتے ہیں مگر ان میں سے ایک قربتا الی الله کی نیت سے نماز ادا کرتا ہے تو دوسرا ریا کاری اور خود نمائی سے کام لیتا ہے ، ان دونوں نمازیوں کی نیت ، عمل اور جزاء میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: اعمال کے مختلف درجات اور منزلیں ہیں اور مومن ھمیشہ بالاترین منزل کی دستیابی میں کوشاں رہتا ہے ، حضرت اباعبد الله الحسین(ع) کی قبر کی زیارت ، اعمال کی دنیا میں بالاترین منزل رکھتی ہے اور اس کے ثواب کی بھی کوئی حد نہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے زیارت حضرت امام حسین(ع) کو دنیا کے بہترین اور افضل ترین اعمال میں حتی حج سے بھی بہتر عمل شمار کیا اور کہا: حضرت امام علی بن موسی الرضا(ع) کی زیارت کا ثواب ستر حج سے زیادہ ہے اور حضرت معصومه قم (س) کی زیارت کا ثواب بہشت بریں ہے ، لہذا ہمیں ھرگز ان زیارتوں کو کم نہیں سمجھنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا: بندگان خدا کی مشکلات کا حل کرنا ، ان کی  الجھی ہوئی گتھیوں کو سلجھانا دیگر برترین اعمال میں سے ہے ۔ کسی انسان یا مومن کا دل خوش کرنا خدا کی خشنودی کا سبب ہے کے سلسلے میں کافی اور متعدد آیاتیں اور روایتیں موجود ہیں ، بہتر ہے ہم لوگوں کی دسترسی اور مشکلات کے حل کا آغاز اپنے گھر سے کریں ، اپنے خاندان والوں سے ، رشتہ داروں سے اور پڑوسیوں سے ۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے یاد دہانی کی : جو لوگ دنیا میں انسانوں اور مومنین کی مشکل کشائی کریں گے ان کے ساتھ قبر میں ایک فرشتہ رہے گا جو ان کا مونس و ھمدم ہوگا ، وہ برزخ کی تمام منزلوں میں اس کے ساتھ ہوگا یہاں تک انسان بہشت میں داخل ہوجائے ۔

انہوں نے تاکید کی: دیگر افضل اور برترین عمل محمد و آل محمد علیھم السلام پر درود بھیجنا ہے ، روایت میں درود کو افضل ترین اعمال میں سے شمار کیا گیا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد ماہ مبارک رجب کے اعمال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس ماہ میں روزہ رکھنا برترین عمل ہے کہ اگر کوئی ان اعمال کو خلوص نیت کے ساتھ انجام دے تو خشنودی پروردگار عالم کا باعث ہوگا ۔

انہوں نے یاد دہانی کی : اس ماہ جو بھی خداوند متعال سے لو لگائے گا اس سے دعا مانگے گا خداوند متعال اس کی دعا قبول کرے گا ، روایتوں میں آیا ہے کہ ماہ رجب خدا اور بندوں کے درمیان ریسمان ہے ، اس ماہ میں جو کوئی بھی روز نہیں رکھ سکتا بہتر ہے کہ ھر دن ایک روٹی یا ایک کھانا صدقہ دے ۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے بیان کیا: ماہ «رجب» ماہ توبہ و استغفار ہے ، اس ماہ میں بندے برائیوں سے دوری اپنائیں ، خود کو پاک و صاف کریں اور اپنی روح کو آلودگیوں سے منزہ کریں ، بندوں کے درد ، گناہ اور معصیت کا درمان ، توبہ و استغفار ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ماں باپ اپنے بچوں کے درمیان ھرگز فرق نہ رکھیں مگر افسوس ان دنوں ہم بہت زیادہ ان چیزوں کا مشاھدہ کرتے ہیں ، نیز جوانوں کی شادیوں کے سلسلے میں سختیاں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں جبکہ اس راہ میں جوانوں مدد گھرانوں کی ذمہ داری ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۷۹۲

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬