رسا نیوز ایجنسی کی الفرات ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، عراق میں دہشت گرد تکفیری گروہ داعش نے ایک بار پھرانسانیت سوزاقدام کرتے ہوئے مغربی موصل میں 106 افراد کو قتل کر دیا۔
عراق میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ عراق میں سرگرم تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے مغربی موصل میں 106 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے المکاوی کےعلاقے میں 22 خاندانوں کے 106 افراد کو اغوا کرنے کے بعد ان کے سرقلم کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش میدان جنگ میں اپنی شکست اور ناکامی کا عام شہریوں سے بدلہ لے رہا ہے۔
دوسری جانب شامی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 50 دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
شام کے صوبہ دیرالزور میں شامی فوج کا تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران 28 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک اور 22 کو زخمی کیا گیا ہے۔
شامی فورسز نے صوبہ حمص میں بھی وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں شامی فوج کو مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں اور دہشتگرد مختلف علاقوں سے فرار کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰