05 April 2017 - 13:27
News ID: 427311
فونت
نفیس ذکریا:
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے اتحاد کا مقصد انسداد دہشت گردی ہے، یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے، داعش بین الاقوامی سطح پر خطرناک تنظیم بن چکی ہے، اس کا خاتمہ ہر صورت ضروری ہے۔
 نفیس زکریا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ اسلامک فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے ، بین الاقوامی طور پر داعش خطرہ بن چکی ہے، اسلامی افواج کے اتحاد کا مقصد داعش کا خاتمہ ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے اتحاد کا مقصد انسداد دہشت گردی ہے، یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے، داعش بین الاقوامی سطح پر خطرناک تنظیم بن چکی ہے، اس کا خاتمہ ہر صورت ضروری ہے، مغربی ممالک بھی داعش کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں اور ہم بھی داعش کے خلاف بھرپور اقدامات کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬