03 April 2017 - 11:41
News ID: 427270
فونت
روس نے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی غیرمعینہ مدت تک تعیناتی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
امریکن فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے لئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی ضمیر قابلوف نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے سلسلے میں طالبان کا مطالبہ منصفانہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی غیرمعینہ مدت تک موجودگی کی حمایت نہیں کرتا، افغانستان کا کوئی بھی پڑوسی ملک وہاں پر امریکی اور نیٹو افواج کی غیرمعینہ مدت تک موجودگی کی حمایت نہیں کر رہا ہے۔

ضمیر قابلوف نے کہا کہ امریکا اپریل کے وسط میں افغانستان میں قیام امن کے لئے ماسکو میں منعقدہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ انھوں نے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی کو ڈکٹیٹ کرے کہ افغانستان کے سلسلے میں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬