03 April 2017 - 11:48
News ID: 427272
فونت
امریکی ماہر قانون:
امریکہ کی ماہر قانون کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض اسلامی ممالک کے خلاف حالیہ احکامات کا اصل مقصد امریکی معاشرے سے مسلمانوں کو بے دخل کرنا ہے۔
ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امريكہ كی انسانی حقوق کی كاركن نوامی تاسو نے ٹرمپ انتظاميہ كی مسلمانوں كے خلاف پاليسيوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ٹرمپ كی پاليسيوں كا مقصد دنيا كے مسلمانوں بالخصوص ايرانيوں كو ٹارگٹ كرنا ہے۔ انہوں نے کہا كہ امريكی صدر كے اقدامات كی وجہ سے امريكہ سميت دنيا بھر ميں انتہا پسندی اور دہشت گردی كو فروغ مل رہا ہے۔

انہوں نے بعض مسلم ممالک كے شہريوں پر سفری پابنديوں سے متعلق ٹرمپ کےاحكامات كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ ٹرمپ اس کوشش میں ہیں كہ انتخابی مہم كے دوران کیے گئے اپنے وعدوں كو عملی جامہ پہنائیں۔ انہوں نے ٹرمپ كی غلط پاليسيوں كا ذکركرتے ہوئے كہا كہ ٹرمپ كا مسلمانوں كو امريكہ آنے سے روكنے كا اقدام ،امريكہ كے آئین كی خلاف ورزی ہے اور امريكہ ميں موجود سول سوسائٹی اس طرح كے اقدامات كا مقابلہ كرتی رہے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬