ایران کے الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز ۱۱ اپریل سے ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمشنرعلی اصغر احمدی نےكہا ہے كہ صدارتی اميدواروں كے رجسٹريشن کا عمل پانچ روز تک جاری رہے گا۔
ايران كے بارہویں صدارتی انتخابات كے لئے طے شدہ پروگرام كے مطابق اليكشن ميں حصہ لينے والے اميدوار 11 سے 16 اپريل تک كاغذات نامزدگی داخل كرا سكيں گے جس كے بعد ايران كی گارڈين كونسل اميدواروں كی اہليت كی جانچ كرے گی۔
واضح رہے كہ اسلامی جمہوريہ ايران ميں آئندہ صدارتی انتخابات اور پانچويں شہری، ديہي اسلامی كونسلز (بلدیاتی) كے انتخابات كے لئے 19 مئی كو ووٹ ڈالے جائيں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے