04 April 2017 - 18:05
News ID: 427289
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے روس کے علاقے سینٹ پیٹرزبرگ کے زیرِ زمین ٹرین اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں سینٹ پیٹرزبرگ میٹرو میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی قوم اور حکومت روسی قوم اور حکومت کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد اور ذاتی مفادات کی خاطر بدامنی پھیلانا اور نہتے عوام کا قتل عام ہرگز قابل قبول نہیں اور ایران ایسے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

بہرام قاسمی نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بلا تعطل اور اجتماعی تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا میں دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے حکمرانوں اور بین الاقوامی اداروں کو مشترکہ پالیسی اپنانا ہوگی۔

واضح رہے کہ کل پیر کے روز سینٹ پیٹرزبرگ کے زیرِ زمین ٹرین اسٹیشن یعنی میٹرو میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 50 سے زائدزخمی ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬