ہندوستان کے سکینڈ قونصلیٹ کی حرم امیر المومنین (ع) میں زیارت کی غرض سے آمد۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں ہندوستان کے سکینڈ قونصلیٹ منوج سنگ نے ایک وفد کے ہمراہ زیارت امیر المومنین (ع) کا شرف حاصل کیا ۔
اس دوران وفد نے حرم کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین سے بھی ملاقات کی ۔
اس موقع پر جنرل سیکٹری نے عراق اور انڈیا کے تعلقات کو دیرینہ قرار دیا اور ھندوستان کے بانی گاندھی کو آزادی کا علمبردار گردانا ۔
قونصلیٹ نے بھی اس زیارت کو نہایت قیمتی گردانا اور اس ملاقات کو ثمر آور قرار دیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈیا ایک بہت بڑی آبادی والا ملک ہے جس میں شیعوں کی بڑی تعداد زندگی گزارتی ہے جو کہ ہمارے لئے باعث شرف ہے ۔
آخر میں وفد نے حرم کی انتظامیہ اور جنرل سیکٹری کے حسن ضیافت پر شکریہ ادا کیا ۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے