07 April 2017 - 22:40
News ID: 427357
فونت
جامعتہ المنتظر کے سینیر مدرس علامہ موسیٰ بیگ نجفی انتقال کرگئے۔ ان کی عمر۷۶ سال برس تھی۔
علامہ موسیٰ بیگ نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعتہ المنتظر کے سینیر مدرس علامہ موسیٰ بیگ نجفی انتقال کرگئے۔ ان کی عمر76 سال برس تھی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے علی مسجد جامعہ المنتظرماڈل ٹاون میں پڑھائی۔ جس میں علما ءکرام علامہ نیازنقوی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ شاہد نقوی، مولانا ابوذر مہدوی، ، طلبا ، اور شیعہ تنظیموںکے رہنماوںنے شرکت کی۔

بعدازاں مرحوم کوفردوسیہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم کی قل خوانی جامعتہ المنتظر میں آج بروز جمعہ 11۔ بجے دن ادا کی جائے گی۔علامہ موسیٰ بیگ نجفی 1941ءمیں ہنزہ گلگت بلتستان میں پیدا ہوئے۔

مرحوم 1958ءمیں جامعتہ المنتظر میں حصول تعلیم کے لئے لاہور تشریف لائے۔ 1965ءمیں حوزہ علمیہ نجف اشرف تشریف لے گئے اور 1973ءمیں وطن واپسی پر جامعتہ المنتظرمیں درس و تدریس میں مصروف ہوگئے اور زندگی کی آخری سانسوں تک اسی ادارے سے وابستہ رہے۔

مرحوم نے 16سے زائد کتب تحریر کیں اور متعدد کے اردو ترجمے بھی کئے۔ فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ اعلامیہ وحدت پر دستخط کرنے والوں میں موسیٰ بیگ نجفی بھی شامل تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬