07 April 2017 - 23:46
News ID: 427362
فونت
آیت الله نابلسی:
صیدا لبنان کے امام جمعہ نے شام کے خان شیخون میں کیمیائی آفت امریکا کی طرف سے شام پر حملہ کرنے کا مقدمہ جانا ہے ۔
آیت الله نابلسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں صیدا کے امام جمعہ آیت الله عفیف نابلسی نے اس ہفتہ کا نماز جمعہ جو حضرت زهرا(س) کمپلیکس میں منعقد ہوا نماز جمعہ کے خطبے کے درمیان شام میں العشیرات فوجی بیس پر امریکا کی طرف سے میزائیل حملہ کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : امریکا دوسری بار اپنی قوت و طاقت کی نمائش کے لئے عملی صورت میں وارد ہوا ہے تا کہ سیاسی حالات کو بدل سکے اور اپنے متحدین جو کہ مسلسل شکست سے رو برو ہیں اس کی حمایت کرے ۔

لبنان کے اس بزرگ عالم دین نے وضاحت کی : امریکا کی طرف سے شام کے العشیرات فوجی بیس پر حملہ اپنے متحدہ ترکی ، قطر ، سعودی اور صیہونیوں کی ہمت افزائی اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے انجام دیا ہے ۔

آیت الله نابلسی نے شام میں کیمیائی ہتھیار کے استفادہ کے سلسلہ میں بیان کرتے ہوئے کہا : خان شیخوان کی درد ناک آفت بھی امریکا کا ایک منظر نامہ تھا کہ جو خود ان مجرموں نے اس کو انجام دیا اور شام کی حکومت کو اس دردناک جرم کا ملزم قرار دیا ۔

صیدا کے امام جمعہ نے تاکید کی ہے کہ خان شیخون کے مظالم رقہ میں امریکا کی فوجی مداخلت کا مقدمہ شمار کیا جاتا ہے کہ اس کا ایک مقصد شامی فوج کا عراق کے سرحد پر پہوچنے کا راستہ بند کرنا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬