10 April 2017 - 23:51
News ID: 427424
فونت
صدرمملکت:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے شام پر امریکہ کے میزائلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ شام میں دہشت گردوں کی شکست کی تلافی اور انھیں جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دلانے کے لئے کیا گیا ہے۔
حجت‌الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام پر امریکہ کا میزائل حملہ، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس نے امن مذاکرات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ہی دہشت گرد گروہوں کو مضبوط کیا ہے-

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردی، کسی بھی ملک یہاں تک کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کے بھی فائدے میں نہیں ہوگی-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ اگر شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے موضوع کا جائزہ لینے کے لئے غیرجانبدار ممالک کی موجودگی سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ دہشت گردوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں ، تو امریکہ، عالمی برادری کو کیا جواب دے گا-

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے شام کے مستقبل کے بارے میں کہا کہ بحران شام، صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہو سکتا ہے اور اس کی تقدیر کا فیصلہ شام کے عوام ہی کر سکتے ہیں-

انھوں نے بحران شام کے حل کے لئے ہونے والے اجلاسوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ملک میں پائدار امن قائم ہو جائے گا-صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران بھی کیمیائی ہتھیاروں کی بھینٹ چڑہ چکا ہے، کہا کہ ایران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے چاہے وہ کسی بھی شخص یا گروہ کی طرف سے استعمال کیا جائے اور ایران کا خیال ہے کہ کیمیائی ہتھیار استعمال ہی نہیں ہونا چاہئے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬