11 April 2017 - 13:33
News ID: 427436
فونت
سعودی عرب کے حکام نے مزید تین پاکستانیوں کے سرکاٹ دیئے ہیں۔
پاکستانیوں کی قتل گاہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العربیہ نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے مزید تین پاکستانیوں  کے سرکاٹ دیئے ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے دھڑا دھڑ سر قلم کئے جارہے ہیں سعودی عرب پاکستانیوں کی قتلگاہ بن گیا ہے سعودی حکام نے مزید تین پاکستانیوں کے سرکاٹ دیئے ہیں۔

ان پاکستانیوں پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے ، ملزم پاکستانیوں کو وکیل بھی فراہم نہیں کیا جاتا اور اس سلسلے میں پاکستانی حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رواں سال سرقلم کرنے کی سزا پانے والوں کی تعداد 26 ہوگئی۔ حکام کے مطابق جن پاکستانیوں کے سرقلم کئے گئے ان میں محمد اشرف ولد شفیع محمد، محمد عارف ولد محمد عنایت اور محمد افضل ولد اصغرعلی شامل ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬