
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس کے چوبیسیوں بریگیڈ نے پیر کو ایک کارروائی کر کے بعقوبہ میں المنصوریہ کے اطراف میں الخالص نہر کے کنارے داعش کی فرنٹ لائن کو تہس نہس کر دیا۔
عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک بم کو بھی ناکارہ بنا دیا جو داعش نے اپنے فرار ہونے کے راستے میں نصب کر رکھا تھا۔
اس درمیان اطلاعات ہیں کہ عوامی رضاکار فورس نے تلعفر کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کی فوجی ساز وسامان کی دس گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
عوامی رضاکار فورس نے اس وقت تلعفر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ عنقریب اس شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع کرنے والی ہے۔
عوامی رضاکارفوس کے پریس دفتر کے سربراہ نے اس بارے میں کہا ہے کہ الحشد الشعبی کی چوتھی بریگیڈ نے پیر کو تلعفر کے جنگی علاقے میں الحمرہ نامی گاؤں پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں داعش کی کئی گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/