رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العمل اسلامی محاذ لبنان کے سربراہ شیخ زهیر الجعید نے اس تنطیم کے اراکین کے ساتھ منطقہ بئر حسن میں منعقدہ جلسہ میں عین الحلوہ کیمپ کے سلسلہ میں سازش پر متنبہ کرتے ہوئے کہا : خطرناک سازش اور جہنمی منصوبہ نہ صرف عین الحلوہ بلکہ پورے لبنان کی سلامتی و استحکام کے لئے خطرہ ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : عین الحلوہ میں موجود دہشت گرد وہی لوگ ہیں جو شام و عراق اور مصر میں موجود ہیں ۔ یہ گروہ تکفیری و شدت پسند اور امریکا اور صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی کے آلہ کار ہیں یہ لوگ اسلامی قوم کو کمزور کرنے اور دشمن صیہونی حکومت کو مضبوط اور اس کی حفاظت کرنے میں مشغول ہیں ۔
یہ اہل سنت عالم دین نے تاکید کی ہے کہ عین الحلوہ کیمپ پر تکفیری دہشت گرد گروہ کا تسلط سلامتی حالات کے بحرانی اور تشویش کنندہ ہونے کا سبب ہو رہے ہیں ۔
شیخ زهیر الجعید نے اپنی گفت و گو میں عین الحلوہ کیمپ کی سلامتی بحران کو فورا مہار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کیمپ کے منفی اثرات شہر صیدا پر ہونے کے سلسلہ میں خبردار کیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۳۶/