13 April 2017 - 16:02
News ID: 427484
فونت
ولادیمیر پوتین :
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ جب سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالا ہے اس وقت سے روس اور امریکہ کے باہمی تعلقات خراب ہوئے ہیں۔
ولادیمیر پوتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ جب سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالا ہے اس وقت سے روس اور امریکہ کے باہمی تعلقات خراب ہوئے ہیں۔

روسی صدر پوتین نے کہا کہ اعتماد کے ساتھ کام کرنے اورفوجی سطح پرامریکہ سے تعلقات بہتر نہیں ہوئے بلکہ بگڑے ہیں۔

روسی صدر نے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ شامی فوج نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے؟ اس کا کوئی ثبوت نہیں لیکن اس سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ضرور ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ روس نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے بڑے ذخیرے کو ختم کرنے کا کام پوری ذمہ داری سے ادا کیا ہے۔ اگرکسی کو کوئی شک ہے تو اقوام متحدہ کے ذریعے معائنہ کرایا جاسکتا ہے۔

ادھر روس نے شام کے مبینہ کیمیائی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو کردی ہے۔ قرارداد میں بغیر کسی تحقیق کے کیمیائی حملے کا الزام شام پر عائد کیا گیا تھا۔

قرارداد برطانیہ، فرانس اور امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی ۔ جو حقائق کے بالکل خلاف تھی جس میں دہشت گردوں کو بچنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬