رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزارت اوقاف کے مبلغین کے درمیان اختلاف و تنازعہ مصر اوقاف کی طرف سے سلفیوں کو محدود کرنے کے مطالبہ کی وجہ سے زور پکڑ چکا ہے اور بعض لوگوں میں تکفیری فکری صفت پائے جانے پر اختلاف زیادہ ہو رہا ہے ۔
اسی سلسلہ میں مصر کے وزارت اوقاف کے امام اور مقرر شیخ نشأت زارع نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حزب «الدعوة السلفیة» کے نائب صدر یاسر البرهامی اور ان کے طرفدار کو دہشت گردی کے جرم میں مقدمہ چلایا جائے ۔
انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ سلفیت نفاق و تشدد کی بیج مصر کے لوگوں کے درمیان بو دی ہے بیان کیا : افرا تفریح پیدا کرنے کا طریقہ مفید نہیں ہے اب زمانہ یاسر البرہامی اور اس کے حامیوں پر مقدمہ کرنے اور ان کو گرفتار کرنے کا ہے ۔ ان لوگوں نے قومیوں کے درمیان اختلاف و شدت پسندی رائج کی ہے ۔
وزارت اوقاف نے مصر کی حکومت سے مزید اپیل کی ہے کہ منبروں اور سٹلائیٹ چائنلوں سے سلفیوں کے زہریلی تقریر کو بند کرایا جائے کیوںکہ وہ لوگ زبردستی کی افکار رائج کر رہے ہیں کہ داعش کو مجاہد کہا ہے اور اس کے حامی مقتولوں پر گریہ کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۶۵/