15 April 2017 - 12:01
News ID: 427513
فونت
ایران کے الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ ہونے والے ۱۲ویں صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن آج ۱۵ اپریل ہے۔
علی اصغر احمدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمشنر علی اصغر احمدی نے تہران ميں صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے کہا كہ اميدواروں كی رجسٹريشن كے عمل كا آج آخری دن ہے ۔ جمعہ کی شام تک 1045 امیدواروں نے اپنی نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے تھے. جن میں 71 خواتين بھی شامل ہيں۔

صدارتی انتخابات كے لئے سب سے زيادہ معمر اميدوار كی عمر 92 جبكہ سب سے كم عمر اميدوار کی عمر 18 سال ہے۔

صدارتی انتخابات ميں بعض نامور ايرانی سياستدانوں نے بھی اپنے ناموں كا اندراج كراليا ہے جن ميں موجودہ صدر مملكت ڈاكٹر حسن روحانی، ركن ماہرين اسمبلي اور آستان قدس رضوی كے متولی علامہ سيد ابراہيم رئيسي، سابق صدر محمود احمدی نژاد، ركن ماہرين اسمبلی آيت اللہ بطحايی گلپايگانی اور بعض سابقہ حكومت كے اعلی عہديدار اور اراكين پارليمنٹ بھی شامل ہيں.

اسلامی جمہوريہ ايران ميں صدارتی انتخابات اور پانچويں شہري، ديہي اسلامی كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 19 مئی كو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسی دن چار پارليمانی حلقوں ميں ضمنی انتخابات بھی منعقد ہوں گے./۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬