18 April 2017 - 12:52
News ID: 427589
فونت
سرگئی لاوروف :
روسی وزیر خارجہ نے کہا : مجھے امید ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف کوئی بھی یکطرفہ کارروائی نہیں کی جائے گی، جیسا کہ ہم نے حال ہی میں شام میں دیکھی۔
سرگئی لاوروف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا : شمالی کوریا پر امریکہ کا یکطرفہ حملہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

لاوروف نے کہا کہ ہم پیانگ یانگ کے بے دھڑک نیوکلیئر میزائل ایکشنز کو قبول نہیں کرتے جو اقوام متحدہ کی قراردوں کی خلاف ورزی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف کوئی بھی یکطرفہ کارروائی نہیں کی جائے گی، جیسا کہ ہم نے حال ہی میں شام میں دیکھی۔

ادھر امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے پیر کے روز شمالی کوریا کو تنبیہ کی تھی کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عزم کو نہ آزمائے۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل اور نیوکلیئر ہتھیاروں کے پروگرام کے خاتمے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔

مائیک پینس نے کہا کہ امریکہ کے شمالی کوریا سے متعلق اسٹریٹجک صبر کا دور گزر چکا ہے۔ لیکن شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ شمالی کوریا ہر ہفتہ ایک میزائل کا تجربہ کرےگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬