منموہن سنگھ :
دوسرا ہٹلر ہے
خالصہ تحریک کے بانی اور ورلڈ مسلم سکھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے مودی کو دوسرا ہٹلر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اسے سبق سکھانے کیلئے کلبھوشن کو پھانسی دی جائے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خالصہ تحریک کے بانی اور ورلڈ مسلم سکھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین منموہن سنگھ نے مودی کو دوسرا ہٹلر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اسے سبق سکھانے کیلئے کلبھوشن کو پھانسی دی جائے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا ذات پات نے برصغیر کا بیڑا غرق کیا جبکہ بھارت میں مسلمانوں، سکھوں اور مسیحیوں کو مارا جا رہا ہے، بی جے پی، کانگریس، شیو سینا، مہادل اور راشٹریہ سیوک کا ایجنڈا ہندی، ہندو اور ہندوستان ہے۔
امیتابھ بچن اور جیابچن پارلیمنٹ میں ڈرامہ بازی کرتے ہیں، یہ اقلیتوں کو معاف نہیں کرتے، انھوں نے سکھوں کے قتل عام کو معمولی قرار دیا۔
منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بھارت کو ننگا کرے، وہ کشمیر کی بات ضرور کرتا ہے مگر ناگا لینڈ، منی پور، آسام اور تامل ناڈو اور دیگر ایسی ریاستیں بھارت کیساتھ نہیں رہنا چاہتیں، ان پر مظالم کی خبر باہر نہیں نکلتی۔
انہوں نے کہا : میں 35 برس سے جلاوطن ہوں، میرے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے، 82ء میں "زندہ یامردہ" میرے سر کی قیمت رکھی گئی، میری بیوی کو 8 برس گھر میں نظر بند رکھا گیا، جہاں وہ بیماری سے مر گئی۔
میرے 3 بھائی جان بچانے کیلئے امریکا چلے گئے، مودی کا دائیں ہاتھ اجیت دوول یہاں 5 سال جاسوسی کر کے نکل گیا مگر کلبھوشن پکڑا گیا۔
2007ء میں ایک دستاویزی فلم بنائی جس میں گجرات میں بھارتی ظلم وستم بھی دکھائے گئے جو اقوام متحدہ میں دکھائی گئی، سانحہ اے پی ایس بھارت نے کرایا، میرے آباؤ اجداد پاکستان سے ہیں میں پاکستان اور خالصتان زندہ باد کا نعرہ لگاتا ہوں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/