20 April 2017 - 10:10
News ID: 427618
فونت
پاکستانی عدالت عالیہ نے مقدمات سے متعلق ضمنی کاز لیسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ آج دوپہر ۲ بجے سنایا جائے گا۔
پاکستانی سپریم کورٹ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر عدالت عالیہ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عدالت میں داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں، لارجر بینچ نے 26 سماعتیں مکمل ہونے کے بعد 23 فروری کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب تقریبا 2 ماہ بعد سنایا جائے گا۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں منظور ہے کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے اور ہم ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں ۔

دوسری طرف چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس كا اثر پورے پاكستان پر مرتب ہوگا اور اس کا فیصلہ پاكستان كی سیاست بدل كر ركھ دے گا اور پورا ملک پاناما فیصلے كا شدت سے منتظر ہے۔

سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے کہ فوج بھی ہر پاکستانی کی طرح پاناما کیس کے انصاف پر مبنی فیصلے کی منتظر ہے۔

پانامہ کیس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے اثاثوں سے متعلق غلط بیانی کی ہے اور انہوں نے لندن میں فلیٹ جائیداد منی لانڈرنگ کے ذریعہ خریدے جب کہ جماعت اسلامی اور شیخ رشید بھی کیس میں فریقین ہیں ۔

پانامہ کیس کے فیصلے کے موقع پر عدالت عالیہ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے جب کہ عدالت میں داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬