21 April 2017 - 18:32
News ID: 427637
فونت
پاکستان نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اتحادی افواج میں شمولیت کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے اور وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
جنرل راحیل شریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اتحادی افواج میں شمولیت کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے اور وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق  نواز شریف کی حکومت نے سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد این او سی جاری کر دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی حکومت  نے راحیل شریف کو سعودی عرب کے متنازعہ  فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے بیان کیا ہے کہ راحیل شریف کو قانون کے مطابق جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد این او سی جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف این او سی ملنے کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر ریاض روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  آج صبح 11 بجے سعودی عرب کا خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا جو 2 بج کر 10 منٹ پر راحیل شریف کو لے کر سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔

اسلامی مبصرین کے مطابق سعودی رعب کا نام نہاد فوجی اتحاد اسرائیل کے خلاف نہیں بلکہ کسی اسلامی ملک کے خلاف استعمال کیا جائے گا جسے امریکی حمایت بھی حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے اس کی شدید مخالفت کی اور پاکستان کی قومی اسمبلی نے یمن پر سعودی جارحیت سے پاکستان کو دور رہنے کی ایک قرار داد بھی اتفاق رائے سے منظور کی تھی لیکن اس کے باوجود نواز شریف کی حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے این او سی جاری کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬