شیخ صباح الخالد الصباح :
کویت کے وزیر خارجہ نے کہا : تہران کے ساتھ اچھے تعلقات میں علاقائی امن و دیگر ممالک کے مفاد ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الصباح نے کویت سٹی میں اپنے جرمن ہم منصب زیگمار گابریئل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعاون اہم اور اسے اسٹریٹجک حیثیت حاصل ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کویت اور خلیج فارس میں واقع دیگر عربی ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک اہم ملک ہے اور تہران کے ساتھ اچھے تعلقات میں علاقائی امن و دیگر ممالک کے مفاد ہیں۔
کویتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ مئی میں خلیج فارس کے ممالک کے سربراہی مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے