رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے قم کے میڈیکل کالج کے سربراہ کے ساتھ ایک وفد سے ملاقات میں فقہ و طب کے درمیان رابطہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : فقہ اور طب کے درمیان عمیق رابطے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : کوئی ایسا علم نہیں پایا جاتا ہے کہ جو طب اور فقہ کے درمیان عمیق رابطے کی طرح ہو ، کتاب طہارت کے بیشتر حصہ دیات تک میں اطبا سے مراجعہ کرتے ہیں اور طبیب کے قول کو حجت جانتے ہیں ، کیا ایک شخص جس کے لئے طبیب کہ رہا ہے روزہ رکھنا نقصان دہ ہے تو کیا ایسی صورت میں وہ روزہ رکھ سکتا ہے ، شریعت کہتی ہے کہ اس کو روزہ نہیں رکھنا چاہیئے ، اگر طبیب ثقہ ہو اور اس کے باوجود انسان روزہ رکھے تو اس نے حرام کام انجام دیا ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ روزہ کے بارے میں مختلف قسم کی بیماری کے سلسلہ میں سوال ہوتا ہے اظہار کیا : ہم کلی طور پر کہتے ہیں کہ اگر روزہ نقصان پہوچا رہا ہے تو نہ رکھے لیکن یہ کہ کیا روزہ نقصان پہوچا رہا ہے یا نہیں اس کا رابطہ ڈاکٹر سے ہے ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : دیات و زخم کے سلسلہ میں بھی ڈاکٹر نظریہ پیش کریں، اس وجہ سے فقہ میں طبیب کی ضرورت ہے ، طب اور فقہ میں اپنائیت زیادہ پائی جاتی ہے ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے اس بیان کے ساتھ کہ اس بیان کے ساتھ کہ رشوت کی مشکلات مکمل طور پر ختم ہونا چاہیئے بیان کیا : ڈاکٹروں میں خدمت کا جذبہ پیدا اور مضبوط ہو اور ڈاکٹروں کے بعض کام خدا کے لئے ہونا چاہیئے ۔ ڈاکٹروں کے درمیان خدمت اور تقوا کا جذبہ مضبوط ہو ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۷/