01 August 2017 - 23:40
News ID: 429285
فونت
آیت الله صدیقی:
تہران کے موقت امام جمعہ نے بیان کیا : بے تقوائی کا نتیجہ آگ میں جلنا ہے ، انسان جہنم کی آگ سے رہائی کے لئے لازم غریزہ کے تحت خود کو صاحب تقوا بنائے ۔
آیت الله صدیقی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق تہران کے امام جمعہ نے مسجد جامع ازگل میں منعقدہ درس اخلاق میں تقوا کے سلسلہ میں بیان کیا : تمام عوالم خداوند عالم کا مخلوق ہے اور کوئی بھی چیز عالم میں موجود نہیں ہے کہ جو خداوند عالم کی طرف سے پیدا کیا ہوا نہ ہو ۔

انہوں نے وضاحت کی : خداوند عالم قرآن کریم میں فرماتا ہے ہمارا ارادہ اس پر تھا کہ تم لوگوں کو اس عالم میں رہسپار کریں اور تم سب خداوند عالم کے اثر و مخلوق ہو ، اس وجہ سے انسان کی تخلیق کی سب سے اہم خصوصیت جس کی طرف خداوند عالم انسان کی توجہ مرکوز کروا رہا ہے انسان کے درمیان فرق ہے ۔اگر انسان مختلف امور کے لحاظ سے ایک دوسرے کے برابر ہوتے تو نابود ہو جاتے ، اگر ایسا ہوتا کہ سب کے سب سربراہ و بلند مقام پر ہوتے تو مزدور و دوسرے کام کو انجام دینے والے نہ ہوتے اور اگر سب کے سب باپ ہوتے تو ماں کا وجود نہ ہوتا ۔

تہران کے امام جمعہ نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم کی حکمت یہ ہے کہ مختلف نسلوں ، مختلف صلاحیتوں ، مختلف قسم کے ذوق و سلیقے اور مختلف قسم کے ہنر عالم میں پائے جائیں اور تمام انسان ایک طریقہ سے ایک دوسرے کے محتاج ہوں تا کہ ہر شخص ماہرانہ کام کی صلاحیت رکھتا ہو اور انجام دیتا ہو اور جو اس امور میں ماہر نہ ہو وہ امور دوسروں کے ذمہ کرے ، یہ فرق خلقت کا اثر ہے کہ انسان ایک دوسرے کے ساتھ منسلک رہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : انسان کے درمیان اختلاف کا ایک راز یہ ہے کہ انسان خود کو پہچنوا سکے اور مختلف چہرے و نام و شہرت و قد کے علاوہ انسان کے وجودی گوہر کا فرق ظاہر ہو سکے لیکن اس سے آگاہ ہونا چاہیئے کہ یہ تمام خصوصیات کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔

آیت الله صدیقی نے وضاحت کی : وحی کے ذریعہ انسان تک جو اقدار پہوجائی گئی ہے اور خداوند عالم نے انسان کو جس اقدار کے حصول کے لئے پیدا کیا ہے ، ہر شخص کی اہمیت و منزلت اس آیت "ان اکرمکم عندالله اتقاکم" کے مطابق بیان ہوا ہے ۔ سماج میں انسان کے درمیان فرق شخصیت ظاہر ہونے کے لئے ہے کہ وہ انسان کو متوجہ کراتا ہے کہ اس میدان میں پیچھے نہ رہ جائے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۶۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬