23 April 2017 - 23:05
News ID: 427690
فونت
عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری:
عرب لیگ کے جنرل سکریٹری نے تاکید کی ہے کہ عرب لیگ اس وقت اپنے سخت ترین حالات سے گزر رہا ہے ۔
أحمد أبوالغیط

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سربراہ أحمد أبوالغیط نے مصر کے اسکندریہ یونیورسیٹی میں اپنی گفت و گو کے درمیان بیان کیا ہے کہ عرب لیگ اس وقت اپنے سخت دور سے گزر رہا ہے جس کے نتیجہ میں گذشتہ ۶ سال سے کئی عربی ممالک تباہی کے دہانہ پر ہیں ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کی بہترہویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ابوالغیط نے تاکید کی ہے کہ بعض ممالک پوری طور سے تباہ ہو چکے ہیں اور بعض ممالک تباہی کے قریب ہونے کا اشارہ کیا ہے اور یہ مسئلہ کہ پوری دنیا میں ۵۰ فی صد پناہ کے طالب اعراب ہیں اس کی مذمت کی ہے ۔

اس سے پہلے بعض مصری اخبار نے بھی عرب لیگ کی مالی بحران اور کئی کام کرنے والوں کے استعفی کی خبر دی تھی اور لکھا تھا کہ عرب لیگ کے کئی اہل کار کا مسلسل استعفی دینا جس میں اکثر مصر کے ہیں اور بعض یمن و عراق و لبنان کے ہیں جس کا تعلق اس لیگ کے انتظامیہ سے نہیں ہے بلکہ اس کی اصل وجہ لیگ کی مالی بحران ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۳۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬