‫‫کیٹیگری‬ :
24 April 2017 - 20:37
News ID: 427699
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےصدر مقام سری نگر میں طلبہ اور سیکورٹی فورس کے درمیان ایک بار پھر تصادم کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
کشمیر میں کشیدگی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے ریگل چوک پر مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے زبردست شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں کشمیری طلباء کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے اور پوری وادی میں طلباء احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں اوراب احتجاج کا دائرہ نوجوانوں سے بڑھ کر اسکول کالجز کے طلباء تک پھیل گیا ہے۔ کشمیرکے چھوٹے بڑے شہروں میں طلباء کی جانب سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ طلباء کے احتجاج کے باعث وادی میں کالج، یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں تدریسی عمل معطل کر دیا گیا ہے اور امتحانات بھی ملتوی ہو گئے ہیں۔ حریت کانفرنس (گ) کے صدرعلی شاہ گیلانی نے ہندوستان کی حکومت سے کشمیری نوجوانوں کی خواہشوں کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

مشتعل طلبہ نے بھی پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور زبردست نعربازی کی ، پولیس اور طلبا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ریگل چوک اور اس کے اطراف کی دوکانیں اور کارو باری مراکز بند ہوگئے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی حمکران جماعت کے رہنما عبدالغنی ڈار فائرنگ کے ایک واقعے میں زخمی ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ، پی ڈی پی کے ضلعی صدر عبدالغنی ڈار کی گاڑی پر پنگلانہ کے علاقے میں فانرنگ کی گئی ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ان پر فا‏ئرنگ کس نے کی ہے تاہم ہندوستانی ذرائع نے اسے دہشتگردی قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جس وقت ان پر حملہ کیا گیا اس وقت ان کے ہمراہ پولیس کی دو گاڑیاں بھی تھیں جبکہ یہ گزشتہ چند ہفتوں میں سیاستدانوں پر ہونے والا تیسرا حملہ ہے۔ بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ عبدالغنی ڈار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں تاہم سحر عالمی نیٹ ورک کو اپنے ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں 9 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے بعد سے پوری وادی کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور سیکورٹی فورسز اور طلباء کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 10 کے قریب طلباء ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔/۹۸/ ن۹۴۰
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬