24 April 2017 - 20:22
News ID: 427694
فونت
میجر جنرل محمد باقری:
اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا: استکباری طاقتوں کے خلاف جنگ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
جنرل باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوريہ ايران پر مسلط کردہ آٹھ سال جنگ کا حوالہ ديتے ہوئے میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس جارحيت کے خلاف اہم کردار ادا کيا تھا۔

خطے ميں استقامتی تحريک کی اہميت کو بيان کرتے ہوئے ميجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ پاسداران انقلاب نے عراق اور شام ميں استقامتی تحريکوں کی حمايت کے ذريعہ در اصل امت اسلامي کی تقويت کے لئے اور صہيونی، تکفيری اور استکباری طاقتوں کی سازشوں کے خلاف مقابلے ميں ايک اہم کردار ادا کيا ہے۔

واضح رہے کہ  ایران میں انقلاب اسلامی کی کاميابی کے بعد 22 اپريل 1979 ميں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمينی (رہ) کے حکم سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکيل ہوئی./۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۶۷

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬