رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپور اور فتح پورسیکری شہروں میں انتہاپسند ہندؤں نے مختلف بہانوں سے مسلمانوں پر حملے کئے ہیں - ان حملوں میں اب تک کئی مسلمان زخمی ہوچکے ہیں -
دوسری جانب مغربی بنگال میں بی جے پی کے رہنما دلیپ گھوش نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی بی جے پی کے نعروں کی مخالفت کرے گا تو اس پر حملہ کیا جائے گا - ریاست بنگال میں بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کی دھمکی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھا چٹرجی نے گھوش کے بیانات کو نفرت انگیز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاپسند پارٹی بی جے پی کے رہنما ، اقتدار سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں -
اس سے قبل ہندوستان کی مارکسیسٹ کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے نئی دہلی میں کہا تھا کہ دوہزار چودہ سے جب سے نریندر مودی نے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالی ہے اس وقت سے تفرقہ انگیز پالیسیاں تیز ہوگئی ہیں اور عوام کے درمیان اختلافات اور دشمنی بڑھ گئی ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰