24 April 2017 - 20:19
News ID: 427693
فونت
ایران،چین اور یونان کے وزرائے خارجہ نے ایتھنز میں ملاقات کی اور باہمی امور اور دیگر مسائل پر گفتگو کی۔
ایران اور چین کے وزرائے خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یونان کے وزیر خارجہ نكولس كوزياس کے مابین ایتھنز میں ملاقات ہوئی جس میں فريقين نے اس ملاقات ميں دوطرفہ تعلقات سميت خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خيال كيا گیا۔ انہوں نے اس موقع پركہا كہ يونان ميں منعقد ہونے والی قديم تہذيب كی عالمی كانفرنس سے دوطرفہ تعاون كو فروغ اور دنيا كے ممالک كے درميان باہمی مشاورت كو فروغ دينے ميں مدد ملے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے یونان میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات بالخصوص علاقائی امور اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ايران کےوزيرخارجہ محمد جواد ظريف اور ان كے چينی ہم منصب وانگ يی نے اس موقع پر يونان كی جانب سے عالمی قديم تہذيبوں کی کانفرنس كے انعقاد كو سراہتے ہوئے كہا كہ ايسی حكمت عملی سے دنيا كے ممالک كو آپس ميں قريب لانے كے لئے مدد ملے گی. دونوں رہنماوں نے عالمی برادری اور قديم تہذيب ممالک كے درميان باہمی مكالمے اور مشاورت پر زور ديا۔ ظريف نے كہا كہ عالمی برادری دہشتگردی سے مقابلہ كرنے كے لئے باہمی تعاون كو فروغ دے۔

اس موقع پرچين کے وزير خارجہ نے كہا كہ اسلامی جمہوريہ ايران اور چين كے درميان انسانی معاشرے كے موجودہ مسائل كے حل كے لئے باہمی تعلقات نہايت اہم ہے اور منعقد ہونے والی قديم تہذيب كی عالمی كانفرنس اس سلسلے ميں ايک اچھا حل ثابت ہوسكتا ہے۔ واضح رہے كہ ايران كے وزير خارجہ محمد جواد ظريف اتوار كے روز قديم تہذيب كی بين الاقوامی كانفرنس ميں شركت كے لئے يونان کے دارالحكومت ايتھنز پہنچے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬