رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عید بعثت کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے ۵۹۳ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
رسا ںیوز ایجنسی کی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عید بعثت کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 593 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بعثت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کمیشن نے 593 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست سےموافقت کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۰۵
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے