کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ فرانسس نے یورپ میں پناہ گزینوں کے کیپموں کو نازی دور کے جبری کیمپوں سے تعبیر کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں ایک چرچ کے دورے کے موقع پر پاپ فرانسس نے یورپی ملکوں پر زور دیا کہ وہ پناہ گزیں کیمپوں کو قید خانوں جیسی صورتحال سے باہر نکالیں۔
انہوں نے گزشتہ سالہ یونان کے جزیرے لسبوس میں قائم پناہ گزیں کیمپوں کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پناہگزینوں کے زیادہ تر کیمپ نازی دور کے جبری کیمپ معلوم ہوتے ہیں جہاں بڑی تعداد میں لوگوں رکھا جارہا ہے۔
پاپ فرانسس نے پناہگزینوں کی میزبانی پر بظاہر یورپی ملکوں کی تعریف کی تاہم طنزیہ لہجے میں کہا کہ لگتا ہے کہ عالمی معاہدے انسانی حقوق سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں
۔اس رپورٹ کے مطابق پاپ فرانسس کا اشارہ یورپی یونین، ترکی اور لیبیا کے درمیان ہونے والے معاہدے کی طرف تھا جس کا مقصد تارکین وطن کو یورپ پہنچنے سے روکنا ہے۔/'۹۸۸/ ن۹۳۰/ ۱۶۸
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے