ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کی سرحد کے قریب عراقی علاقہ سنجار پرکردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کردستان کے علاقہ میں پیشمرگہ ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کی سرحد کے قریب عراقی علاقہ سنجار پرکردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
کرد ذرائع کے مطابق ترک طیاروں نے سنجار میں پیشمرگہ کے ٹھکانوں کے قریب واقع پ ک ک کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ادھر ترک فوج نے اس حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ترکی کے باغی کردوں پ ک ک کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی کے طیارے اکثر شام اور عراق کے علاقوں پر بمباری کرتے رہتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے