27 April 2017 - 15:20
News ID: 427756
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو اپنے ملک میں شرپسند گروہوں کی موجودگی اور ایران کے خلاف ان کی کارروائیوں کا جواب دینا ہوگا۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان سے محلقہ سرحدی علاقے میں بارڈرسیکورٹی فورس پر حملے میں جوانوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا : ایران پاکستان کی سرحدوں پر انتہاپسندی ، تکفیریت اور تشدد پھیلانے والے جانے پہچانے ہاتھوں کے آلہ کار گروہ اور مسلح شرپسند عناصر کی جانب سے دہشت گردی اور تشدد کی کارروائیاں قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا : پاکستان اپنی سرزمین میں دہشتگرد اور شرپسند عناصر کی نقل و حرکت پر جوابدہ ہے۔

بہرام قاسمی نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں سرحدی محافظوں کی شہادت پر ایرانی قوم اور وطن کے بہادر سپاہیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا : ایرانی سرحدی محافظوں پر حملہ میں پاکستان جوابدہ ہے ۔

انہوں نے کہا : پاکستان کو اپنی سرزمین پر تکفیری اور دہشتگرد عناصر کی کاروائیوں پر جواب دینا ہوگا۔

قاسمی نے پاک،ایران سرحدی علاقوں میں شرپسند عناصر اور دہشتگردوں کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہاں یہ پوچھنا بجا ہے جو ممالک انسداد دہشتگردی کے اتحاد میں شملویت اختیار کرتے ہیں وہ کیسے اپنی ہی سرزمین میں شرپسند اور دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے میں عاجز ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اس معاملے کا تمام سفارتی و سیاسی راستوں سے جائزہ لینے کے ساتھ ہی شرپسندوں کا قلع قمع کرنے کا حق اپنے لئے محفوظ رکھتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کی وزرات خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اپنی ہفتے وار پریس بریفنگ میں ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی قوم، حکومت، اور شہداء کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ہے۔

نفیس زکریا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پولیس انفارمیشن سینٹر کی جانب سے شائع ہونے والی اس خبر پر ردعمل کے وقت اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ حملہ آور ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر حملے کے بعد پاکستان کے اندر گھس گئے۔

تفصیلات کے مطابق؛ گزشتہ بدھ کی رات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع پاک،ایران مشترکہ سرحد کے قریب دہشتگرد عناصر کے ساتھ جھڑپ میں ۱۰ ایرانی سرحدی محافظ شہید ہوگئے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۴۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬