28 April 2017 - 16:05
News ID: 427781
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا اپنے میزائل اور جوہری پروگرام سے باز نہ آیا تو اس کے ساتھ ایک بڑی جنگ بھی چھڑسکتی ہے ۔
امریکا و شمالی کوریہ

رسا نیوز ایجنیس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا اپنے میزائل اور جوہری پروگرام سے باز نہ آیا تو اس کے ساتھ ایک بڑی جنگ  بھی چھڑسکتی ہے لیکن وہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی ترجیح یہ تنازعہ سفارتی طور پر حل کرنے کی ہے البتہ ان کوششوں میں ممکنہ کامیابی کو انہوں نے بہت مشکل بھی قرار دیا۔

اس سلسلے میں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کم جانگ ان کا صرف 27 سال کی عمر میں شمالی کوریا کا اقتدار سنبھالنا موجودہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے مسئلے پر گفتگو کےلیے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے کئی تجربات کیے ہیں جبکہ وہ چھٹا ایٹمی تجربہ کرنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔

ادھر امریکہ بھی بحیرہ شمالی چین (نارتھ چائنا سی) میں اپنے جنگی جہاز اور آبدوزیں تعینات کرچکا ہے جبکہ اس نے جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل شکن نظام کی تنصیب بھی شروع کردی ہے جس پر شمالی اور جنوبی کوریا میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور چین نے بھی امریکہ کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬