30 April 2017 - 18:10
News ID: 427827
فونت
ڈان لیکس کی وجہ سے پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اپنے عہدے سے برطرف ہو گئے ہیں۔
طارق فاطمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے نکات جاری کردیے ہیں، وزیراعظم کی جانب سے سفارشات کی منظوری کا نوٹی فکیشن سیکرٹری ٹو وزیر اعظم فواد حسن فواد نے جاری کیا ہے۔

سفارشات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیاجائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسر راؤ تحسین کے خلاف ای ڈی رولز 1973 کےتحت کارروائی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفرعباس اور رپورٹر سرل المیڈا کے خلاف کارروائی کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرز ایسوسی ایشن (اے پی این ایس ) کو بھجوا دیا گیا ہے اور اے پی این ایس کو ایسے واقعات سے بچنے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اے پی این ایس کو ہدایت کی گئی ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق مواد کی تشہیر ادارتی و صحافتی اخلاقیات سے ہم آہنگ کی جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬